خیبر : ضلع خیبر کے شہری گھروں کی بحالی کے امدادی چیک نہ ملنے پر سڑکوں پر نکل آئے، باڑہ میں سڑک بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ضلعی انتظامیہ خیبر سے جلد ازجلد چیک جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
ضلع خیبر کےشہریوں نےمتاثرین کو گھروں کی بحالی کے امدادی چیک نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔ کارکنوں نے باڑہ بازار میں ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔
مظاہرین کا موقف تھا کہ حکومت کی جانب سے گھروں کی دوبارہ تعمیر کےلئے فنڈز ضلعی انتظامیہ کو جاری ہوچکے ہیں، ضلعی انتطامیہ نے متاثرین کے چیک بلاوجہ روک رکھے ہیں۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ ان کے امدادی چیک جلد جاری کرے بصورت دیگر وہ شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔