SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ایسی کون سی ایمرجنسی آگئی کہ فوری جلسہ کرنا ہے ، عثمان بزدار

ایسی کون سی ایمرجنسی آگئی کہ فوری جلسہ کرنا ہے ، عثمان بزدار
12 December 2020 - 16:19

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن سے سوال کرلیا، پوچھاکہ ایسی کون سی ایمرجنسی آگئی کہ فوری جلسہ کرنا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کے 13 دسمبر کے جلسے سے متعلق کہا کہ پی ڈی ایم کو عوام کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، قانون کی خلاف ورزی پر مقدمات ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو حکومتی رٹ قائم رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت دے دی ۔