کراچی : سانحہ 12 مئی کے 7 مقدمات کی سماعت کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی، پولیس کے اہم گواہ ایس آئی جاوید ابڑو نے ایم کیو ایم لندن کے 2 ملزمان کو شناخت کرلیا ۔
گواہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ایئرپورٹ کے علاقے میں شہریوں پر فائرنگ کی اور ایم کیو ایم بانی کے حکم پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا ۔
ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کے کیس میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ، پراسیکیوشن 4 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی ۔
عدالت نے شہری کے قتل میں ملوث ایم کیوایم لندن کے دہشت گردوں کو بری کردیا ، ملزمان پر فروری 2013 میں پاکستان بازار میں شہری کے قتل کا الزام تھا ۔