SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

جب ‘کسوکسو’کی شوٹنگ کےدوران نورا فتیحی کادم گھٹنےلگا

جب ‘کسوکسو’کی شوٹنگ کےدوران نورا فتیحی کادم گھٹنےلگا
18 November 2021 - 12:17

نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ‘ ستیہ میو جیتے’ کے گانے ‘کسوکسو’ کی شوٹنگ ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوتے ہوتے رہ گئی۔

بالی ووڈ کو کامیاب ترین ڈانس نمبر دینے والی نورا فتیحی عام سے کردارادا کرنے کے علاوہ بھارت میں ریئلٹی ٹی وی شوزمیں بھی حصہ لے چکی ہیں لیکن 2018 میں گانے ‘ دلبر دلبر’ کے نئے ورژن نےانہیں راتوں رات کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس گانے نے ریلیز کے صرف ایک دن میں 24 ملین سے زائدویوزکا ہندسہ عبور کیا اور رقص میں مہارت رکھنے والی نورانے بھی خوب داد سمیٹی۔

 

حال ہی میں جان ابراہم کی فلم ستیہ میو جیتے 2 کے گانے کسو کسو میں جلوہ گرہونے والی نورانے یہاں بھی مایوس نہیں کیا، اس گانے کوریلیز کے ایک ہفتے کے دوران ساڑھے 5 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا لیکن آپ کو شاید ہی علم ہو کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران نورانے جو لباس زیب تن کیا تھا، اس سے ان کا دم گھٹا جا رہا تھا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ گانے کی عکس بندی کے لیے پہنے گئےلباس کا گاؤن باڈی سوٹ کے ساتھ منسلک تھا جسے ان کے نیکلیس کے ساتھ باندھا گیا تھا بھاری لباس کی وجہ سے ہاران کے گلے میں پھنس کرسانس کی بندش کا سبب بن رہا تھا جس سے گلے پرخراشیں بھی پڑ گئیں۔

نورا کا کہنا ہے کہ گلے پرخراشیں پڑنے کے باوجود وزنی لباس کے ساتھ 6 گھنٹے تک شوٹنگ جاری رکھی، شوٹنگ کے دوران کوئی چوٹ لگ جانا، خون نکلنا یا اس طرح کے واقعات رونما ہوجاتے ہیں لیکنیہ تجربہ سب سے مختلف رہا، ایسا لگ رہا تھا کہ کسی نے میرے گلے میں رسی باندھ رکھی ہے اور مجھے فرش پر گھسیٹ کر لے جا رہا ہے ۔

پرفیشنلزم کا مظاہرہ کرنے والی اداکارہ نے مزید بتایا کہ محدود وقت کے باعث شوٹنگ جاری رکھی اورتکلیف کے باوجود سیکوئنس مکمل کروانے کے بعد ہی وقفہ لیا۔

فلم ستیہ میو جیتے 25 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی تاہم گانا کسو کسو یو ٹیوب پرریلیز کردیا گیا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘کسوکسو ‘ کی شوٹنگ میں 6 گھںٹے لگے جبکہ بعض نے 37 گھنٹے کا وقت بھی رپورٹ کیا ہے۔