وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے پر ممبران قومی اسمبلی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ میں قوم اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شدید علالت کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے والے اپنے اراکین قومی اسمبلی محمد خیال زمان، احسان اللہ ٹوانہ اور راحت امان اللہ بھٹی کے جذبے کی قدر کرتا ہوں اور ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر داخلہ کا بھی مشکور ہوں جو اپنے بھائی کی وفات کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں موجود رہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی لالہ رفیق قمر انتقال کر گئے تھے لیکن اس کے باوجود شیخ رشید پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے۔