SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ثانیہ کی محبت میں شعیب ملک جنید صفدرکےنقش قدم پر

ثانیہ کی محبت میں شعیب ملک جنید صفدرکےنقش قدم پر
17 November 2021 - 14:55

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اپنے پرستاروں کو محظوظ کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتے، عموما ایک دوسرے سے دور یہ جوڑی جب ساتھ ہوتی ہے تو ساتھ گزارے گئے ہرلمحے کو یادگار بنانے کی پوری کوشش کی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ابھی مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کے بیٹے جنید صفدرکی شادی بھولے نہیں ہوں گے جس میں نوشے میاں نے دلہن کیلئے جذبات سے بھرپورگانا گا کردل جیت لیے تھے۔

 

ایسی ہی ایک کوشش شعیب ملک کی جانب سے بھی 2 روز قبل ثانیہ کی سالگرہ کے موقع پرسامنے آئی جنہوں نے کھیل کے میدان کی طرح گائیکی میں بھی پوری جان لگائی۔ خاص بات گانے کا انتخاب تھی، شعیب نے جنید صفدر کی طرح ثانیہ کے لیے مقبول بھارتی گانا ‘ کیا ہوا تیار وعدہ’ گایا۔

ٹوئٹرپروائرل ویڈیو میں شعیب کو موسیقی کی دھن پر مائیک ہاتھ میں پکڑے دیکھاجاسکتا ہے، لیکن گانے کے بول کو ‘الٹ پلٹ’ کرنے پر ثانیہ اور دیگرکے قہقہے بھی واضح سنائی دے رہے ہیں۔ میدان میں پکے شعیب نے گانا کیسا گایا یہ اندازہ ویڈیو دیکھنے والے خود لگالیں گے لیکن اہم بات یہ تھی کہ انہوں نے یہ کوشش ثانیہ کی محبت میں کی۔

ثانیہ مرزاکی سالگرہ پر ان کی بہترین ویڈیوزدیکھیے

سُپرفٹ آل راؤنڈر نے اپنی سُپر وومن کی 35 ویں سالگرہ پرتصویرشیئرکرتے ہوئے اس بات کا بھِی انکشاف کیا تھا کہ وہ ثانیہ کو پیار سے کس نام سے پُکارتے ہیں۔ شعیب نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا، ‘ہیپی برتھ ڈے ثانو’۔

اس سے قبل اگست 2021 میں جنید صفدر کی شای کی تقریب سے دلہا کی گائیکی کی ویڈیوسوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہوئی تھی۔

ہائیڈ پارک کارنرپرنائٹس برج میں واقع لندن کے انتہائی پُرتعیش اور مہنگے ترین لینربوروہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں اگرچہ پروفیشل گلوکار نوین کندرا کی خدمات حاصل کی گئی تھیں لیکن جنید نے اپنی گائیکی سے حاظرین کو حیرت زدہ کردیا تھا۔ برابرمیں بیٹھی عائشہ نے بھی لطف اندوز ہوتے ہوئے لپ سنکنگ سے جنید کا ساتھ دیا تھا۔

مریم نوازکی بہو نے کس بھارتی فیشن ڈیزائنرکاتیارکردہ لہنگا پہنا؟

شعیب اور ثانیہ نے 2010 میں زندگی کے نئے سفرکا آغازکیا تھا، اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کوبھارتی شہرحیدرآباد میں ہوئی ۔