پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظرآتی ہیں، اداکارہ نے ایک نئی تصویر شیئر کی جس پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کررہے ہیں اور ملے جلے تبصرے کررہے ہیں، چارگھنٹے قبل پوسٹ ہونے والی اس تصویر کو اب تک 92ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ادکارہ علیزے شاہ اپنے بولڈ اور منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں، انسٹا پرویڈیوز اور تصاویر لگا کر مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھتی ہیں، خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ کی ڈراموں میں پرفارمنس نے دیکھنے والوں سے خوب داد سمیٹی اور بہترین اداکاری کرتے ناظرین کو محظوظ بھی کیا۔