SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا
16 November 2021 - 13:05

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1350 روپے کم ہوئی جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک  لاکھ 24 ہزار 850 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کے دام 1157 روپے کم ہوکر 107039 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے 1874 ڈالر فی اونس ہے۔