معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو آج کل سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔
حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ معروف میوزیکل بینڈ نوری کے کانسرٹ میں گلوکار علی نور کے ہمراہ گانا ‘یارا نیند آئے نہ’ گارہی ہیں۔
اداکارہ کا کانسرٹ میں گانا گانا انہیں مہنگا پڑ گیا اور جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے آواز اور گانے سمیت حرا مانی کے لباس پہننے کے انداز کو مذاق کا نشانہ بناڈالا۔

ایک اور صارف نے کہا کہ انہیں نہ کپڑے پہننا آتے ہیں اور نہ ہی گانا گانا آتا ہے، ویڈیو پر کسی نے کانسرٹ کو مذاق قرار دیا تو کسی نے کہا کہ حرا ایسے گانا گارہی ہیں جیسے کسی بچے کو مائیک دے دیا ہو۔

واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی نے رواں برس کے آغاز پر گلوکاری کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اپنا پہلا گیت ‘سواری’ گایا تھا جسے عوام میں بے حد مقبولیت ملی تھی۔
مداح حرا کا پہلا گانا ریلیز ہونے کے بعد سے ان کی آواز اور گلوکاری کی بے حد تعریفیں کررہے تھے۔