SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

خاتون کا پیچھا کرکے بےہودہ اشارے کرنے والا ملزم گرفتار

خاتون کا پیچھا کرکے بےہودہ اشارے کرنے والا ملزم گرفتار
15 November 2021 - 15:08

لاہورکے علاقے مسلم ٹاؤن میں خاتون کا پیچھا کرکے بےہودہ اشارے کرنے والے ملزم کوگرفتارکر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم احمد نے لڑکی کا پیچھا کرکے اس کے سامنے بے ہودہ اشارے کیے۔

لڑکی نےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد پولیس نےملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج  کی مددسے شناخت کرکے گرفتار کر لیا اور اس سے تفتیش شروع کر دی۔