SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

بھارتی کرکٹر نے ورلڈ چیمپئن بننے پر آسٹریلیا کی بجائے نیوزی لینڈ کو مبارکباد دیدی

بھارتی کرکٹر نے ورلڈ چیمپئن بننے پر آسٹریلیا کی بجائے نیوزی لینڈ کو مبارکباد دیدی
15 November 2021 - 10:46

بھارتی کرکٹر امت مشرا جلد بازی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو مبارکباد دینے میں غلطی کربیٹھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو باآسانی شکست دی جس کے بعد سوشل میڈیا پر کرکٹرزاور دیگر شخصیات نے کینگروز کو مبارکباد دی۔

بھارتی کرکٹر نے ورلڈ چیمپئن بننے پر آسٹریلیا کی بجائے نیوزی لینڈ کو مبارکباد دیدی

 

لیکن اس موقع پر بھارتی کرکٹر امت مشرا کچھ جلدی میں نظر آئے اور انہوں نے جلد بازی میں آسٹریلیا کی جگہ نیوزی لینڈ کو ٹوئٹر پر مبارکباد دی۔

امت مشرا کی اس غلطی پر جب سوشل میڈیا صارفین نے ان کا مذاق بنانا شروع کیا تو انہوں نے اپنی غلطی کو سدھارا لیکن اس وقت تک دیر ہوچکی تھی۔

سینئر لیگ اسپنر نے 25 منٹ بعد اپنی ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کیا اور دوبارہ ٹوئٹ کرکے آسٹریلیا کو مبارکباد دی مگر اس وقت تک ان کی ٹوئٹ وائرل ہوچکی تھی۔