پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں سپلائی کیلئے لايا گيا 6 ہزار 860 لیٹرغيرمعیاری اور آلائشوں سے تیارکردہ تیل قبضے میں لے لیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافيا کےخلاف لاہور میں بڑا آپریشن کیا ہے۔ ڈی جی پی ایف اے رفاقت علی نسوانہ کے مطابق 6860 ليٹرغيرميعاری اورآلائشوں سے تیارکردہ تیل قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ مضرصحت آئل کےٹرک کو اڈا پلاٹ سے پکڑا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ آلائشوں سے تیار مضر صحت آئل سپلائی کیا جارہا تھا اور اس آئل کو استعمال شدہ تیل میں ملا کر دوبارہ فروخت کیا جانا تھا۔