SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

بنگلا دیش روانگی پر قومی کرکٹرز کی جہاز میں زبردست پذیرائی، متوالے تصاویر بنواتے رہے

بنگلا دیش روانگی پر قومی کرکٹرز کی جہاز میں زبردست پذیرائی، متوالے تصاویر بنواتے رہے
13 November 2021 - 11:37

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو بنگلادیش روانگی کے موقع پر ائیرپورٹ اور جہاز میں زبردست پذیرائی ملی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے متوالے کرکٹرز کے ساتھ خوب تصاویر بھی بناتے رہے۔

آج صبح قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دبئی سے بنگلا دیش پہنچا ہے جہاں ایک روزہ آئیسولیشن کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

 

ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے جب کہ ٹیم میں محمد حفیظ کی جگہ شامل کیے گئے افتخار احمد بھی اسکواڈ کے ہمراہ دبئی سے ڈھاکا پہنچے ہیں۔

بنگلادیش اور پاکستان کے مابین سیریز کا آغاز 19 نومبر سے ہوگا۔