SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

کوئٹہ: نوحصار سے 3افراد کی لاشیں ملیں، شناخت نہیں ہوسکی

کوئٹہ: نوحصار سے 3افراد کی لاشیں ملیں، شناخت نہیں ہوسکی
12 November 2021 - 14:20

کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

ائیرپورٹ تھانہ پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کی نوحصار کے علاقے ریگی ناصران سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک لاش بوری میں بند تھی جبکہ 2 لاشیں میدان میں پڑی ہوئی تھیں، فی الحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوئی، جس پر لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔

دوسری طرف اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشیں بوسیدہ حالت میں اور ناقابل شناخت ہیں، موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد ہوگا۔