SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

طالبان کا داعش کے سیکڑوں جنگجو گرفتار کرنے کا دعویٰ

طالبان کا داعش کے سیکڑوں جنگجو گرفتار کرنے کا دعویٰ
11 November 2021 - 15:21

طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ  افغانستان میں اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک داعش سے منسلک 600 کے قریب افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جو دولت اسلامیہ خراسان کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

 

افغانستان کی انٹیلی جنس ڈائرکٹوریٹ کے ترجمان خلیل ہمراز نے بدھ کے روز کابل میں میڈیا کو بتایا کہ گرفتار افراد میں داعش کے کئی اعلیٰ کمانڈرز بھی شامل ہیں جو سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جیل میں رکھا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اب تک مختلف کارروائیوں میں داعش کے تقریباً 40 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اشرف غنی حکومت نے اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے ذرا پہلے داعش کے تقریباً 1800 عسکریت پسندوں اور لاتعداد مجرمان کو رہا کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ داعش خراسان نے ملک میں ہونے والے درجنوں دہشت گرد حملوں کی ذمّہ داری قبول کی ہے جن میں سینکڑوں افغان شہری اور طالبان فورسز کے اہل کار ہلاک ہوئے ہیں۔