اسلام آباد میں موجود افغان وفد وزیرخارجہ امیرخان متقی کے قیادت میں وزارت خارجہ پہنچ گئی جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جس میں وفاقی وزیر غلام سرور خان،مشیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر تجارت رزاق داؤد بھی موجود ہوں گے۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ ماہ دورہ کابل کے دوران امیر خان متقی کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی تھی اور افغان وفد کا یہ دورہ 21 اکتوبر 2021 کو کیے گئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کے سلسلے کی کڑی ہے۔
مذاکرات کے دوران افغانستان کی انسانی بنیاد پر معاونت،دوطرفہ تجارت کے فروغ سمیت اہم امور پر بات ہوگی۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ، لوگوں کی آمد و رفت اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔