SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

بھارتی اداکار کی موت کے بعد یادگار پر روزانہ 30 ہزار مداح حاضری دینے لگے

بھارتی اداکار کی موت کے بعد یادگار پر روزانہ 30 ہزار مداح حاضری دینے لگے
09 November 2021 - 15:55

بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری (کنڑ) کے آنجہانی اداکار پنیت راج کمار کے انتقال کے 11 روز بعد بھی ان کی یادگار پر ہزاروں مداحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں پنیت راج کمار  اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث چل بسے تھے جس کے بعد ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی تھیں۔

آنجہانی اداکار کی موت کا سن کر ان کے 7 مداحوں نے بھی خودکشی کرلی تھی تاہم اب ان کی یادگار پر بھی ہزاروں مداحوں کی آمد جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بینگلورو کے ایک اسٹوڈیو میں آنجہانی اداکار کی یادگار بنائی گئی ہے جہاں ان کی وفات کے 11 روز بعد بھی مداحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صبح 9 سے شام 6 بجے تک تقریباً 30 ہزار مداح روزانہ ان کی یادگار پر آرہے ہیں جس کے بعد وہاں 300 پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔