عالمی مارکیٹ میں منگل کو سونے کی فی اونس قیمت8ڈالر کے اضافے سے1825ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت1500روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 24ہزار 800روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1286روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 6ہزار 996روپے ہوگئی۔
صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی گولڈمارکیٹ میں منگل کو بھی سونے کی قیمت میں 8ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا تھا۔
مقامی مارکیٹ میں منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ سے 1440روپے برقرار رہی۔