SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

پاکستان کا افغانستان کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرنےکافيصلہ کيا

پاکستان کا افغانستان کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرنےکافيصلہ کيا
09 November 2021 - 14:00

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے افغانستان کی صورتحال کسی الميہ سے کم نہيں وہاں 8 بچے بھوک کی وجہ سے جان سے گئے اسلئے وفاقی کابينہ نے افغانستان کی مدد کے لیے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا فيصلہ کيا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ لوگ غذائی قلت کے شکار ہیں، مسلم امہ سےاپيل ہے کہ افغانستان کی مدد کے لیے آگے آئے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان سے تجارت ميں ٹيکسز ختم کرديے ہيں جبکہ افغانیوں کی مدد کےلئے چاول اور گندم افغانستان بھجوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں بجلی بنانے کيلئے گيس استعمال ہوئی،جس سے نقصان ہورہا تھا۔ فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ملک ميں صرف27فيصد گھر يلوصارفين گيس استعمال کرتے ہيں تاہم ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے بعد گيس بحران کم ہوجائے گا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مخصوص طبقے کيلئے ہر چيز سبسڈائز نہيں کرسکتے، ميڈيا پر کہا گیا چينی160روپے کی ہوگئی ليکن آن لائن ايپ پر100روپے کی مل رہی ہے۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ چینی بحران چند دنوں میں ختم ہوجائے گا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ابھی مزید ڈیڑھ سال اور پھر مزید 5 سل برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے اپوزيشن کومشورہ دیا کہ ہر وقت سازش کے بجائے اپنے پاؤں پرکھڑے ہونا سيکھ ے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مستحکم ہے دو تین مہينے ميں مہنگائی کا طوفان ختم ہوجائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مارچ کرنا پی ڈی ايم کی موسم سرماکی سرگرمی ہے، پی ڈی ايم کا مارچ ہر سال ہوتا ہے۔ نوازشریف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشريف دسمبر ميں کيوں اسی مہينے واپس آئيں۔