نوشہرہ کے علاقے نظامپور میں نوجوان نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی جواں سال بہن اور چچا زاد بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ نظام پور دروازگئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں جواں سال لڑکا لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔
لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر سے باہر موجود تھے کہ اطلاع ملی کہ ان کی 20 سالہ بیٹی اور 22 سالہ بھتیجے کو ان کے بیٹے عامل خان نے گھر کے کمرے میں قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے مقتولہ کے والد کے مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نامزد ملزم عامل خان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔