لگتا ہے کہ عائشہ عمر، شعیب ملک کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کا چیپٹرابھی کلوز کرنے کے موڈ میں نہیں، تصاویروائرل ہونے کے بعد سے عائشہ انسٹاگرام پروقفے وقفے سے مختلف تصاویر شیئرکررہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کا تو پھرکام ہی تبصرے کرنا ہے۔
ایک ماہ قبل شعیب اور عائشہ کی اوکے میگزین کیلئے کروائے جانے والے فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں دیکھتے ہوئے صارفین نے ثانیہ مرزا کاردعمل سوچ کر میمزبھی بناڈالی تھیں۔
آگ لگے بستی میں، شعیب بھائی اپنی مستی میں
تقریبا 1 ہفتے قبل اسی شوٹ سے تیسری بار تصاویرشیئرکرنے والی عائشہ اس بار چوتھی قسط کے ساتھ سامنے آئی ہیں، گو یہ تصاویرسوشل میڈیا پر پہلے سے وائرل ہیں لیکن صارفین کے تبصروں میں ایک بار پھرحیرت کا اظہارسامنے آیا۔
بیشتر نے دونوں کے بولڈ اندازپرتبصرے کیے تو ایک صارف نے تو لگے ہاتھوں یہی سوچ ڈالا کہ کہیں یہ شادی تو نہیں کرنےوالے لیکن عائشہ نے اس امکان کو مستردکرتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں صرف یہی ایک رشتہ نہیں ہوتا۔
علی حمزہ نامی صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ایموجیز کے ساتھ انسٹاگرام پر عائشہ سے پوچھا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟ جواب میں انہوں نے لکھا، ‘جی نہیں،بالکل نہیں ، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کےساتھ بہت خوش ہیں’۔
اداکارہ نے واضح کیاکہ ، ‘ میں شعیب اورثانیہ کی بہت عزت کرتی ہوں، شعیب اورمیں اچھے دوست اورایک دوسرے کے خیرخواہ ہیں، بہت عزت کرتے ہیں’۔

یہ سوال کرنے والے کو عائشہ نے مزید سمجھاتے ہوئے لکھا کہ ‘ دنیا میں لوگوں کے ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں’۔
شعیب ملک سال 2007 سے 2009 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔ حالیہ ٹی 20ورلڈ کپ میں شاندارکارکردگی دکھانے والے شعیب کو ٹیم کی روانگی سے صرف 2 روز صہیب مقصود کی انجری کے بعد ٹیم کاحصہ بنایا گیا تھا۔
ثانیہ مرزا بھارت کی شکست بھول کرشعیب کیلئے خوش
شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی ۔ اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کوبھارتی شہرحیدرآباد میں ہوئی تھی۔