SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

انگلینڈ کو ٹی20ورلڈکپ میں دوسرا دھچکالگ گیا

انگلینڈ کو ٹی20ورلڈکپ میں دوسرا دھچکالگ گیا
08 November 2021 - 13:30

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچتے ہی بڑا دھچکا لگ گیا، اوپنر جیس رائے انجری کا شکار ہوکر ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

ٹی20 ورلڈکپ کے دوران جنوبی افریقا کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ میں بیٹنگ کے دوران انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز جیسن رائے ان فٹ ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ جس پر قیاس آرائیاں کی جارہیں تھی کہ وہ ورلڈکپ میں اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

دوسری جانب انگلش ٹیم نے جیسن رائے کی انجری کے ساتھ ہی جیمز ونس کو ٹیم میں متبادل کے طور پر شامل کیا ہے جو ریزرو کھلاڑی کی حیثیت ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

ٹی20ورلڈکپ:انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

واضح رہے انگلینڈ کو میگا ایونٹ میں دوسرا دچھکا لگا ہے، اس سے پہلے فاسٹ بولر ٹیمل ملز بھی ان فٹ ہوکر ورلڈکپ سے باہر ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹائمل ملز لنکن ٹائیگرز کیخلاف گروپ میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔