SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

کراچی:چینی کی قیمت میں 25روپے کمی

کراچی:چینی کی قیمت میں 25روپے کمی
08 November 2021 - 13:25

کراچی ریٹیل مارکیٹ میں  25 روپے کمی کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 125 ہوگئی جو گزشتہ روز 150 روپے فی کلو تک کی فروخت ہورہی تھی۔

ہول سیلرز کے مطابق گزشتہ 3 روز میں ہول سیل مارکیٹ میں بھی 23 روپے کی کمی آئی جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 117 روپے فی کلو ہوگئی۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ کہا جارہا تھا کہ ٹریڈرز وافر مقدار میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کررہے ہیں سپلائی کم اور طلب زیادہ ہونے کے باعث چینی کی ہول سیل مارکیٹ میں قیمت 145 روپے فی کلو اور ریٹیل مارکیٹ میں قیمت 150 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی تھی تاہم حکومت کی جانب سے شوگر مافیا کے خلاف کاروائی کی گئی اور بڑی مقدار میں چینی برآمد کی گئی جس سے چینی کی قیمت میں بڑی کمی آئی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں چینی کی قیمت نیچے آئے گی، ان کا کہنا تھا کہ اب شوگرمل بليک ميل نہيں کرسکيں گی کیونکہ جو مل نہيں چلے گی اسکے خلاف ايف آئی آر کٹے گی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آٹے کی قيمت ہميشہ سندھ ميں زيادہ جبکہ پنجاب ميں کم ہوتی ہے، ایک لاکھ ٹن چینی مارکیٹ میں لائی جارہی ہے جو 90 روپےپرفروخت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے شوگر مافيا کے ساتھ گٹھ جوڑ کيا ہوا ہے اور گنے کی کرشنگ میں تاخیر کررہی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے بھی اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا وزیراعظم نے واضح احکامات دیئے ہیں  کہ چینی کا جعلی بحران بنانےوالوں کوہرصورت لگام ڈالی جائے گی، شوگرملزایکٹ اورگودام ایکٹ کی ہرشق پرعمل کروایاجائےگا اور کسی کا لحاظ نہِیں کیا جائے گا۔