SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

اوکاڑہ: طلبہ سے گٹر صاف کروانےپر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر معطل

اوکاڑہ: طلبہ سے گٹر صاف کروانےپر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر معطل
08 November 2021 - 10:47

اوکاڑہ میں اسکول کے بچوں سے زبردستی گٹر صاف کروانے پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو معطل کر دیا گیا۔

نواحی گاؤں 17 جی ڈی کے گورنمنٹ ماڈل اسکول کے بچوں کے گٹر صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر سی ای او ایجوکیشن اندریاس بھٹی نے فوری کارروائی کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طلبہ کو گٹر صاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سمیع اللہ کے کہنے پر بچوں سے گٹر صاف کروائے جا رہے ہیں۔

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو معطل کرکے تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی۔

چیف ایجوکیشن آفیسر کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم کسی کو بھی طلباء کا اس طرح استحصال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے‘‘۔

بچوں کے والدین اور اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نااہل اور کرپٹ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔