SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

مکہ ٹیرس: بلڈرکو الاٹیزکی رہائش کا متبادل انتظام کرنیکا حکم

مکہ ٹیرس: بلڈرکو الاٹیزکی رہائش کا متبادل انتظام کرنیکا حکم
08 November 2021 - 10:13

سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کیس میں بلڈر کو الاٹیز کی رہائش کا متبادل انتظام کرنے کا حکم دے دیا۔

پیر 8نومبر کو سندھ ہائی کورٹ میں مکہ ٹیرس کیس کی سماعت ہوئی۔

 

جسٹس ظفر راجپوت نے ریمارکس دیے کہ الاٹیز کے کرائے کی ادائیگی بھی بلڈر کرے گا، بلڈر 15 دن میں الاٹیز کو کرائے کے مکانوں میں منتقل کرے۔

عدالتی ریمارکس میں مزید کہا گیا کہ بلڈر اضافی تعمیرات گرانے کا خرچہ بھی خود کرے گا اور اگر بلڈر یہ سب نہ کرے تو عدالت حکم جاری کرے گی۔ ایسا حکم دیں گے کہ بلڈر کبھی کاروبار نہیں کر سکے گا۔

عدالت نے بلڈر کے وکیل سے تجاویز پر جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ایس بی سی اے افسران کے خلاف کارروائی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ نے انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر کے لیے ملتوی کر دی۔

مکہ ٹیرس کیس

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے یکم نومبر کو غیر قانونی عمارتوں کے کیس کی سماعت کے دوران صدر پریڈی اسٹریٹ پر واقع 4 منزلہ مکہ ٹیرس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت عالیہ نے غیر قانونی عمارتوں کی اجازت دینے والے تمام افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔

سندھ ہائيکورٹ نے ایس بی سی اے کو حکم دیا تھا کہ مذکورہ عمارت میں جو غیر قانونی ہے سب توڑیں اور ایک ماہ میں رپورٹ دیں۔ عدالت نے  ذمہ دار افسران کے خلاف انکوائری رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کی تھی۔

عدالتی حکم کے بعد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جنوبی نے مکینوں کو عمارت خالی کرنے کا نوٹس بھیجا تھا۔