SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں عاصم اظہرکوکیا تحفہ ملا؟

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں عاصم اظہرکوکیا تحفہ ملا؟
08 November 2021 - 10:10

ٹی 20 آئی سی سی ورلڈ کپ کا سُپر12 مرحلہ پاکستان کیلئے پانچوں میت جیتنے کے باعث شاندار ثابت ہوا، گزشتہ روزاسکاٹ لینڈ کیخلاف میچ شعیب ملک کیلئے دہری خوشی کا باعث بنا۔

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے میچ کی خاص بات 18 گیندوں پر54 رنز بنانے والے شعیب کی نصف سینچری تھی جس سے انہوں نے بھارتی کھلاڑی کےایل راہول کا ریکارڈ برابر کردیا۔ کے ایل راہول نے یہ ریکارڈ حال ہی میں اسکاٹ لینڈ کے ساتھ میچ میں ہی بنایا تھا۔ شعیب کی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل ہیں۔

 

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں میں گلوکارعاصم اظہربھی موجود تھے جن سے شعیب کی دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پروائرل ہے۔

اسٹینڈ میں موجود عاصم نےآفیشل ٹوئٹرہینڈل پرویڈیوشیئرکی جس میں شعیب ملک انہیں دیکھ کر آگے آتے ہیں۔

ویڈیو میں دونوں کی باتیں آواز کم ہونے کے باعث خاصی توجہ سےسننی پڑرہی ہیں ۔ شعیب کی شاندار اننگ پرخوشی کا اظہارکرنے والےعاصم کو سابق کپتان ایوارڈ جیتنے پرمبارکباد دے رہے ہیں۔ جواب میں عاصم کا کہنا ہے کہ ان کیلئے اس سے بڑا ایوارڈ کوئی نہیں ہے۔

عاصم نے کیپشن میں شعیب کو بہترین انسان اورکپتان قراردیتے ہوئے لکھا ، ‘لویوشعیب بھائی، اب کپ لے کر ہی آناہے ، انشاء اللہ’۔

عاصم نے حال ہی میں دبئی میں ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پیسا ) میں ڈرامہ سیریل عشقیہ کے اوایس ٹی کیلئے بہترین گلوکار کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

عاصم کے مداحوں نے اس ٹویٹ پرشیعب سمیت پوری قومی ٹیم کیلئے تعریفی تبصروں کے ڈھیر لگادیے۔

ایک اور ٹویٹ میں عاصم نے اسپنرشاداب خان کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی گیند کی تصویرکے ساتھ سیکورٹی حصار کی نشاندہی کرتے ہوئےدلچسپ کیپشن میں لکھا ، ‘ببلز کی دوریاں، بہت اچھا کھیلے میرے بھائی اور تحفے کیلئے شکریہ’۔

ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں گزشتہ 12 شکستوں کا سلسلہ توڑتے ہوئے بھارت کو تاریخی شکست، پھر نیوزی لینڈ ، افغانستان ، نیمیبیا اورگزشتہ روز سُپر12 کے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کوبھی ہرانے کے بعد پے درپے جیت سے شائقین کرکٹ کی خوشی دیدنی ہے کیونکہ ایک عرصے بعد گرین شرٹس فل فارم میں ہیں۔

پاکستان ٹی20 کے دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات11 نومبرکو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل ٹاکرا 10 نومبر کوانگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔