SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

سرکاری ٹی وی نے شعیب اخترکو ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

سرکاری ٹی وی نے شعیب اخترکو ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا
07 November 2021 - 13:57

سرکاری ٹی وی چینل نے فاسٹ بولر شعیب اختر کو ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر کو ایک کروڑ روپے سے زائد رقم کا لیگل نوٹس بھیجا ہے۔

خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

شعیب اختر نے معاملےکو رفع دفع کرنےکی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے معاہدہ بھی ختم کرنےکا اعلان کیا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ایم ڈی پی ٹی وی کررہے ہیں جنہوں نے گذشتہ دنوں  معاملےکی ابتدائی رپورٹ بھی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو دے دی ہے۔