ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی البتہ اسکاٹ لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔
پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور اس میچ میں فتح کی بدولت گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔
اسکاٹ لینڈ: کائل کوئٹزر (کپتان)، جیارج مُنسے، کلم میک لیوڈ، رچی بیرنگٹن، میتھیو کراس، مائیکل لیسک، کرس گریوز مارک، واٹ، ایلسڈیئر ایونز، سفیان شریف، بریڈ وہیل۔