SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

بابر اور رضوان کا سامنا کرنا دلچسپ چیلنچ ہوگا: کپتان اسکاٹ لینڈ

بابر اور رضوان کا سامنا کرنا دلچسپ چیلنچ ہوگا: کپتان اسکاٹ لینڈ
07 November 2021 - 9:52

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے قبل  گروپ ٹو  کی ٹیمیں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ  اپنا آخری میچ کھیلیں گی۔

 آخری میچ میں پاکستان سے ہونے والے مقابلے  کو  اسکاٹ لینڈ ٹیم کے کپتان  کائلی کوئٹزر دلچسپ چیلنج قرار دیتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹش کپتان  کائلی کوئٹزر کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں بابر اور رضوان کا سامنا کرنا دلچسپ چیلنج ہوگا۔

ائلی کوئٹزر کے مطابق ہم جن چیلنجز کا سامنا کریں گے وہ بھی دلچسپ ہوں گے، میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑی سرفہرست ہوں گے جن کا ہمیں سامنا کرنا ہوگا، امید ہے کہ ہم ان میں سے چند کو شکست بھی دے دیں گے۔

اسکاٹ لینڈ کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کھلاڑیوں کی عزت بھی کرنی ہے، ہم نے پچھلے چند میچز سے بہت کچھ سیکھا ہے، میرا خیال ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ سے کچھ خاص سبق سیکھ کر جا رہے ہیں۔

خیا ل رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ ٹیم آج قومی کرکٹ ٹیم سے شارجہ کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے اپنا آخری میچ کھیلے گی۔

آج کے میچ میں ایک طرف پاکستانی ٹیم ہے جو کہ اس سے قبل تک ہونے والے تمام میچز میں مسسلسل فاتح ہے تو دوسری طرف اسکاٹ لینڈ ہے جسے اب تک اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی فتح نہیں ملی ہے۔