آلودگی میں ساہیوال اورفیصل آباد نے لاہور کو مات دے دی، آلودگی کے اعتبار سے 383اے کیو آئی کے ساتھ ساہیوال سرفہرست اور 277اے کیو آئی کے ساتھ فیصل آباد دوسرا آلودہ شہر رہاجبکہ لاہورمیں اے کیوآئی191 رہا۔
لاہور میں آلودگی کا سب سے زیادہ تناسب ڈیفنس فیز آٹھ میں ریکارڈکیا گیا جو 425رہا۔کوٹ لکھپت میں ائیرکوالٹی انڈیکس 352 ریکارڈ کیا گیاجبکہ ٹاؤن شپ اورفتح گڑھ کے علاقوں میں اے کیو آئی بالترتیب 294اور 286 رہا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی طرف سے آج بھی موسم خشک رہنےکی پیش گوئی کی گئی ہے۔