SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے 8 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 56رنز

ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے 8 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 56رنز
06 November 2021 - 14:42

ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے اور جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے ایونٹ کے سپر12 راؤنڈ کے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ کو اننگز کے آغاز میں ہی وکٹ گنوانا پڑی اور ریزا ہینڈرکس صرف دو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کھلاڑی 50رنز سے زائد کی شراکت قائم کر چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے اب تک 7 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے جنوبی افریقہ کو اس میچ میں بڑے مارجن سے فتح درکار ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی اپنے چار میچ جیت چکی ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی چار میچوں میں کامیابی حاصل کر چکی ہے لہٰذا اگر جنوبی افریقہ کی ٹیم یہ میچ ہارتی ہے تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔