SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ادویات کی قیمتوں میں اضافےکا کیس، عامرکیانی کا نام نکال دیا گیا

ادویات کی قیمتوں میں اضافےکا کیس، عامرکیانی کا نام نکال دیا گیا
06 November 2021 - 11:48

ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور نیب نے سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا نام کیس سے نکال دیا ہے۔

اپریل 2019 میں چئیرمین نیب جسٹس( ر)جاوید اقبال نے ادویات کی قیمتوں میں 100سے 300 فیصد تک بڑھنے کا نوٹس لیتے ہوئے قومی وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے افسران و ذمہ داران کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

نیب راولپنڈی نے ابتدائی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد 9جون 2020 کو باقاعدہ انکوائری منظور کی گئی تھی۔عامر کیانی کو اسکینڈل سامنے آنے پر وزارت سے ہٹا کر ان کی جگہ ظفر مرزا کو وزیراعظم نے اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔ تاہم اب عامر کیانی کا نام اس کیس کی تحقیقات سے نکال دیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق عامرکیانی کے خلاف قیمتوں میں اضافے یا کسی بھی قسم کی کرپشن کے شواہد نہ ہونے پر ان کا نام نکال دیا گیا ہے۔