SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

جرمنی: ٹرین میں چاقو کے حملے سے متعدد افراد زخمی

جرمنی: ٹرین میں چاقو کے حملے سے متعدد افراد زخمی
06 November 2021 - 11:02

جرمنی کے ریاست باواریا میں انٹر سٹی ٹرین میں سفر کے دوران چاقو کے حملے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

جرمن فیڈرل پولیس کے مطابق ریگنسبرگ اور نیورمبرگ کے درمیان چلنے والی ٹرین میں چاقو سے حملے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے حملہ آور کا گرفتار کرلیا ہے۔

مقامی اخبار ’’بلڈ‘‘ کے مطابق حمے میں تین افراد زخمی ہوئے جس میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی تفصیلات فی الحال واضح نہیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ٹرین کو ریاست باواریا کے اپر پیلیٹنیٹ علاقے میں سیوبرزڈورف شہر کے قریب روک دیا گیا۔

جرمن ریل آپریٹر ڈوئچے بان کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں شہروں کے درمیان ریلوے لائن صبح نو بجے کے بعد سے بند ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس وقت ٹرینوں کو مناسب اسٹیشنوں پر روکا جا رہا ہے۔