پنجاب میں ڈینگی کیسز کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ لاہور میں24 گھنٹوں کے دوران مزيد 4 افراد انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 561 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہيں۔لاہور ميں 436 مريض سامنے آئے ہيں جس کے لاہور میں ڈینگی کیسز کی تعداد 12 ہزار860 ہوگئی۔
شہر کے نجی اسپتالوں میں 2 ہزار 977 ڈینگی مریض زیرعلاج ہيں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 882 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا ہے ۔