SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ٹی20ورلڈکپ:آسٹریلیا کاویسٹ انڈیز کیخلاف فیلڈنگ کافیصلہ

ٹی20ورلڈکپ:آسٹریلیا کاویسٹ انڈیز کیخلاف فیلڈنگ کافیصلہ
06 November 2021 - 10:29

ٹی20 ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان آرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ جیت کر سیمی فائنل میں کھیلنے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔

ویسٹ انڈین کپتان کیرون پولارڈ نے کہا کہ ایونٹ میں ہماری کارکردگی اچھی نہ رہی، کوشش ہوگی آخری میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا اختتام جیت سے کریں۔

ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ

کپتان کیرون پولارڈ، کرس گیل، ایون لیوس، روسٹن چیس، نکولس پوران، شمرون ہیٹمائر، کیرون پولارڈ (کپتان)، آندرے رسل، جیسن ہولڈر، ڈوین براوو، اکیل ہوسین اور روی رام پال شامل ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان آرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔