ڈینگی کے وار لگاتار جاری، لاہور میں ڈینگی بخار کے باعث مزید 5 افراد دم توڑ گئے۔ ڈینگی کے 388 نئے مریض رپورٹ شہر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے ایک ہزار 562 مریض زیر علاج ہیں۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر سے ڈینگی کے 526 مریض سامنے آئے، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 12 ہزار 424 جبکہ پنجاب بھر سے 16 ہزار 960 کیس رپورٹ ہوئے۔
اب تک صوبہ بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 59 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2 ہزار 254 مریض داخل ہیں۔
سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 5 ہزار 430 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔