SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

نیوزی لینڈکا نمیبیا کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈکا نمیبیا کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف
05 November 2021 - 12:17

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے ایک اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے نمبیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 163 رنز بنا لیے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی اور دونوں اوپنرزنے 4 اوورز میں 30 رنز کی شراکت قائم کی۔

مارٹن گپٹل 18 گیندوں پر 18 رنز بنا کر ویزے کو وکٹ دے گئے، انہوں نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا تھا۔

ڈیرل مچل بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 15 گیندوں پر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن نے ڈیون کونوے کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے اچھی شراکت کی لیکن ایراسمس نے ان کی 28 رنز کی اننگز 81 کے مجموعے پر سمیٹ لی۔

ڈیوڈ کونوے آؤٹ ہونے والے آخری بلےباز تھے، انہوں نے 18 گیندوں کا سامنا کیا اور 17 رنز بنا کر ایراسمس اور بیرکنسٹوک کے گٹھ جوڑ سے رن آؤٹ ہوئے۔

گلین فلیپس اور جیمز نیشام نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کو ایک معقول مجموعے کی طرف گامزن کردیا اور دونوں بلے بازوں نے مقررہ اوورز میں مزید کوئی وکٹ گرنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 163 رنز بنا لیے۔

فلیپس نے 21 گیندوں پر ایک چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔

نیشام کی 35 رنز کی اننگز 23 گیندوں پر ایک چوکے اور 2 چھکوں پر مشتمل تھی۔