SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

دنانیر: پارٹی کےبعد اب’سواری ہورہی ہے’۔

دنانیر: پارٹی کےبعد اب’سواری ہورہی ہے’۔
05 November 2021 - 11:56

پارٹی ہورہی ہے فیم گرل دنانیر مبین پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز( پیسا ) میں شرکت کیلئے ‘سواری’ کرتے ہوئے دبئی پہنچ گئیں۔

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے ستمبر میں ٹی وی ، فیشن ، ڈیجیٹل سمیت 24 کیٹگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

 

عالمی وبا کرونا کے دوران فلموں کی ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے فلم کی کیٹگری شامل نہیں کی گئی۔خاص بات پہلی باریوٹیوبرز، ولاگرز، سوشل میڈیا انفلوئنسرزاوراسٹارزکی نامزدگی ہے۔