SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

زاراترین اورہالی ووڈ اداکارفاران طاہرکی مہندی

زاراترین اورہالی ووڈ اداکارفاران طاہرکی مہندی
05 November 2021 - 11:46

شوبزانڈسٹری کی اگلی جوڑی اداکارہ زارا ترین اورپاکستانی نژاد امریکی اداکارفاران طاہرہیں جن کی شادی کی تقریبات کا آغازہوچکا ہے۔ گزشتہ رات مہندی کی تقریب کی تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہیں۔

زارا کی بہن اوراداکارعلی سفینہ کی اہلیہ حراترین نے تقریب کی تصاویر شیئرکی ہیں۔ زارا نے دیدہ زیب سبز غرارہ اور فاران نے میچنگ شال کے ساتھ آف وائٹ شلوار قمیض کا انتخاب کیا۔

حرا نے کیپشن میں لکھا، ‘میری خوبصورت بہن زارا اوراتنے ہی شاندارانسان، میری جیجو کی شادی کی تقریبات شروع ہوچکی ہیں’۔