حکومت اور کالعدم تحريک لبيک کے درميان معاہدے پر عمل درآمد ميں اہم پيشرفت ہوئی ہے۔
حکومت پنجاب نے تحريک لبيک کے مزيد 45 افراد کو فورتھ شيڈول سے نکال ديا ہے۔ گزشتہ روز43 افراد کے ناموں کو فورتھ شيڈول سے نکالا گيا تھا۔ کالعدم تحريک لبيک کے98 افراد کے نام فورتھ شيڈول ميں ڈالے گئے تھے۔
کارکنوں کی رہائی کے بعدکالعدم تحريک کا دوسرا مطالبہ پورا کيا گيا ہے۔ اس سے پہلے پنجاب حکومت نے نقص امن کے تحت گرفتار 1800 کارکنوں کو رہا کیا تھا تاہم انسداد دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات کے ملزمان کا معاملہ عدالتوں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔