SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ٹی20ورلڈکپ:نمیبیا کانیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

ٹی20ورلڈکپ:نمیبیا کانیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ
05 November 2021 - 10:24

ٹی20 ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں نمیبیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایرسمس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کرینگے میں ایونٹ میں کیوی ٹیم کو شکست دیکر اپ سیٹ کریں۔

 

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کپتان کین ولیم سن، مارٹن گپٹل، ڈی جے مچل، ڈیوڈ کونوے، جی ڈی فلپس، جیمی نیشم، مچل سینٹنر، ایڈم ملنے، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

نمیبیا کا اسکواڈ

کپتان گیرہارڈ ایرسمس، ایس جے بارڈ، ایم وین لنگن، سی جی ولیمز، ڈیوڈ ویزے، جے جے سمٹ، جے این لوفٹی ایٹن، زیڈ ای گرین، کے برکن اسٹاک، آر ٹرمپل مین اور بی ایم شولٹ شامل ہیں۔