پی ایچ اے نے بھی مہنگائی کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے۔ اشتہاری مہم کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔
پی ایچ اے بھی مہنگائی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہا۔ مہنگائی کی لہر نے ایڈورٹائزرز پر بھی بوجھ ڈال دیا۔ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر اشتہاری مہم چلانے کے ریٹ بڑھا دئیے گئے۔ پی ایچ اے نے ایڈورٹائزمنٹ فیس کا نیا ٹیرف جاری کر دیا۔
نئے ٹیرف کے مطابق پی ایچ اے کی 8 اے پلاٹینیم کیٹگری کی سڑکوں پر برانڈنگ فیس 56 لاکھ 25 ہزار روپے فی مربع فٹ ماہانہ مقرر، اے گولڈ کیٹگری کی شاہراہوں پر فیس 45 لاکھ روپے اور اے کیٹگری پر 33 لاکھ 75 ہزار روپے فی مربع فٹ ماہانہ وصول کئے جائیں گے۔ بی سلور اور بی براؤنز کیٹگری سڑکوں پر 29 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ بی کیٹگری پر 27 لاکھ روپے ماہانہ فی مربع فٹ ریٹ مقرر، ایف سی کالج سے دھرم پورہ تک کینال برانڈنگ کے 25 لاکھ روپے فی مربع فٹ ماہانہ ادا کرنا ہوں گے، ایل ای ڈی سکرین کا اے پلاٹینیم سڑکوں پر 525 روپے فی مربع فٹ ریٹ مقرر، اے گولڈ کیٹگری پر 438 روپے، اے کیٹگری 298 روپے اور بی سلور کیٹگری کے لئے 263 روپے فی مربع فٹ لئے جائیں گے۔
ڈی جی پی ایچ اے نے نئے ریٹس کے مطابق فیس وصولی کے احکامات جاری کر دئیے۔ نئے نرخ جون 2022 تک مقرر کئے گئے ہیں۔