SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ، فیاض احمد دیو سی سی پی او لاہور تعینات

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ، فیاض احمد دیو سی سی پی او لاہور تعینات
04 November 2021 - 17:49

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ، فیاض احمد دیو کو سی سی پی او لاہورتعینات کر دیا گیا۔

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، ڈی آئی جی آپریشنز کا بھی تبادلہ، احسن یونس کو ڈی آئی جی آپریشنز تعینات کر دیا گیا۔ شارق جمال کی جگہ شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن مقرر کر دیا گیا ۔غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لوجسٹک تعینات کر دیا گیا ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کو پراونشل ہائی وے پولیس کا سربراہ لگا دیا گیا۔ منیر احمد شیخ کو ڈی آئی جی پولیس وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا۔ 

پنجاب میں ڈی پی اوز کو بھی اِدھر اُدھر کر دیا گیا۔ اشفاق احمد خان آر پی او راولپنڈی تعینات، اطہر اسماعیل کو سی پی او روالپنڈی تعینات کر دیا گیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ فیصل رانا آر پی او ڈی جی خان تبدیل، کیپٹن ریٹائرڈ فیصل رانا آر پی او سرگودھا ریجن تعینات، وقاص نذیر کو آر پی او ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔ عمران احمر کو آر پی او گوجرانوالہ ریجن تعینات کر دیا گیا۔ پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب کو ڈی پی او قصور تعینات کر دیا گیا۔ ڈی پی او ڈی جی خان عمر سعید کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔ بلال ظفر کو ڈی پی او حافظ آباد تعینات کر دیا گیا۔  

عمران کشور کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور تعینات کر دیا گیا۔ مستنصر فیروز ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات، سید ندیم عباد کو ڈی پی او خانیوال تعینات کر دیا گیا۔ ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک کو ڈی پی او میانوالی تعینات کیا گیا۔ منصور امان کو ڈی پی او ننکانہ تعینات کیا گیا۔ ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کو سنیٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے نے کا حکم دیدیا۔