SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

سروسز ہسپتال ایمرجنسی میں مریضوں کے لواحقین اور ڈاکٹرز میں لڑائی، مریضوں اور لواحقین نے جیل روڈ پر احتجاج شروع کر دیا.

سروسز ہسپتال ایمرجنسی میں مریضوں کے لواحقین اور ڈاکٹرز میں لڑائی، مریضوں اور لواحقین نے جیل روڈ پر احتجاج شروع کر دیا.
04 November 2021 - 16:26

سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر اور لواحقین کے جھگڑے اور مارپیٹ کے بعد ایمرجنسی میں علاج معالجہ متاثر ہوگیا ہے۔ مریض کی اٹینڈنٹ خاتون کے ساتھ بدتمیزی پر جھگڑا ہوا۔ مریضوں اور لواحقین نے جیل روڈ پر احتجاج شروع کر دیا      ہے، احتجاج کے باعث ایمرجنسی کے سامنے ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

مظاہرین نے تشدد کرنے والے ڈاکٹر اور طبی عملے کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔