SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے افسران کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے افسران کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
04 November 2021 - 16:17

تفصیل کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر کی سیلری 10 لاکھ 61 ہزار مقرر کر دی گئی۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کی تنخواہ 8 لاکھ 33 ہزار مقرر، ڈائریکٹر کی تنخواہ 4 لاکھ 55 ہزار مقرر کر دی گئی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کی تنخواہ 3 لاکھ 33 ہزار مقرر۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کی سیلری 2 لاکھ 27 ہزار مقرر کر دی گئی۔

بورڈ نے خصوصی پرفارمنس الاؤنس کی بھی منظوری دے دی۔ اچھی پرفارمنس پر تنخواہ کا پانچ فیصد الاونس الگ سے ملے گا۔