SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ایشین ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

ایشین ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا
02 February 2021 - 7:19

لاہور(این پی جی میڈیا)ایشین ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اعلان کردہ شیڈول میں بتایا گیا کہ جونیئر ایشیاء کپ یکم سے دس جولائی تک بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا،تمام میچز مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائینگے جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا چار جولائی کو ہوگا۔

جونیئر ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دس ٹیمیں شرکت کرینگی،گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ کوریا، بنگلہ دیش اور چائینیز تائیپے شامل جبکہ گروپ بی میں ملائشیا، جاپان، چائنہ، سنگاپور اور ازبکستان شامل ہیں۔

ایونٹ پچھلے سال دسمبر میں شیڈول تھا جو کوویڈ19 کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔