SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا

لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا
02 February 2021 - 7:06

بیروت (این پی جی میڈیا) لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیل کا ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب مقرر کردہ بلیولائن سرحد کے قرئب حزب اللہ نے اسرائیل کا ڈرون مار گرایا ہے۔

 تحریک المنار ٹی وی پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انھوں نے اسرائیلی ڈرون مارنے کا دعوی کیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون جنوبی لبنان میں بلیدہ کے باہر لبنانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔ دوسری جانب اسرائیلی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ بلیو لائن سرحد کے ساتھ آپریشنل سرگرمی کے دوران ایک ڈرون لبنانی علاقے میں گر گیا۔

انکا کہنا ہے کہ ڈرون میں موجود معلومات کے لیک ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی حزب اللہ ماضی میں بھی اسرائیلی ڈرون گرانے کا دعویٰ کرچکی ہے۔