SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

سینیٹ میں رحمان ملک نے ایک بار پھر سورۃ اخلاص غلط پڑھ دی

سینیٹ میں رحمان ملک نے ایک بار پھر سورۃ اخلاص غلط پڑھ دی
01 February 2021 - 15:53

اسلام آباد: رحمان ملک نے ایک بار سورۃ اخلاص غلط پڑھ دی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں رحمان ملک نے یہ کہہ کر سورۃ اخلاص کی تلاوت شروع کی کہ انہیں سورۃ آتی ہے لیکن جب انہوں نے تلاوت شروع کی تو ان سے پھر غلطی ہو گئی۔

سینیٹ میں عربی زبان کو اسکولز میں لازمی قرار دیے جانے کے حوالے سے بحث ہوئی جس میں جے آئی ایف کے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک کے پاس بہت سی ڈگریاں ہونگی لیکن انہیں چھوٹی چھوٹی صورتیں بھی نہیں آتی ہونگی۔ رحمان ملک نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ میں نے سورۃ اخلاص صحیح پڑھی تھی،اور آج پھر سناؤں گا۔

مولاناعبدالغفور حیدری نے ان سے کہا کہ وہ تو ریکارڈ کا حصہ ہے کہ آپ نے سورہ اخلاص غلط پڑھی اور لاہور میں اعتزاز احسن نے بھی سورۃ غلط پڑھی تھی۔ عبدالغفور حیدری اور رحمان ملک کے مابین دلچسپ جملوں کا تبادلہ خیال بھی ہوا۔

سینیٹر رحمان ملک نے ایوان میں سورۃ اخلاص کی تلاوت کی اور ایک بار پھر سورۃ اخلاص غلط پڑھ دی۔