لاہور: پاکستان کی مشہوراداکارہ عائزہ خان جلد ترکی کے ایک ٹی وی ڈرامہ سیریل میں کام کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
سوشل میڈیا پر ان کی چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ نے پاکستان اور ترکی کے جھنڈوں والا ماسک منہ پر لگایا ہوا ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے پاکستان اور ترکی، پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ رہنے کے لئے میرے ساتھ رہیں۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عائزہ خان کا ترکی کے ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کیلئے معاہدہ ہوچکا ہے اور جلد ہی اس کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا جائیگا جس کیلئے اداکارہ ترکی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز قبل یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جلد مشترکہ ڈراما و فلمیں بنانے کا منصوبہ شروع ہوگا۔