اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سید افتخار حسین گیلانی نے 80 سال کی عمر میں اکیس سالہ لڑکی سے دوسری کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رکن اور سابق وفاقی وزیر برائے قانون سید افتخار گیلانی نے اسی سال کی عمر میں اکیس سالہ لڑکی سے شادی کر لی ہے۔ ان کی شادی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
سید افتخار گیلانی اٹھارہ جولائی انیس سو چالیس میں کوہاٹ میں پیدا ہوئے ابتدا میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سید افتخار گیلانی بے نظیر بھٹو کے پہلے دورِ حکومت میں وزیرقانون رہ چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی کیساتھ ان کی رقابت کافی عرصہ تک رہی لیکن 2011 میں انہوں پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کر لیا۔ جس کے ایک سال بعد ہی یہ خبریں آنے لگیں کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو بھی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ نواز کو جوائن کر لیا۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سید افتخار گیلانی اپنی نئی نویلی دلہن کیساتھ بے حد خوش ہیں۔ تاہم تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کی جانب سے ان کی تردید یا تصدق نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ سابق وزیر قانون نے پہلے بھی ایک شادی کر رکھی جن میں ان کی دو بیٹیاں ہیں اور ایک بیٹا ہے۔ان کی پہلی بیوی مشہور سنگر مسرت حسین کی بہن ہیں۔